اشرف غنی افغانستان کے نئے صدراورعبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہونگے

بحیثیت چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا عہدہ اور اختیارات وزیر اعظم کے مساوی ہو گا


ویب ڈیسک September 21, 2014
معاہدے پر دستخط کے موقع پر حامد کرزئی بھی موجود تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں صدارتی امیدواروں نے شراکت اقتدار کے معاہدے پر دستخط کر دیئے جس کے تحت اشرف غنی ملک کے صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے ایک تقریب میں شراکت اقتدار کے معاہدے پر دستخط کئے اور اس موقع پر موجودہ صدر حامد کرزئی بھی موجود تھے، معاہدے کے تحت اشرف غنی ملک کے نئے صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے جس کا عہدہ اور اختیارات وزیر اعظم کے مساوی ہوں گے۔

واضح رہے کہ اپریل میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرپایا تھا جس کے بعد 14 جون کو اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ میں انتخابات کا دوسرا راؤنڈ ہوا تھا جس کے ابتدائی نتائج میں اشرف غنی کو تقریباً 56 فیصد ووٹ ملے تھے لیکن عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا تھا۔


 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں