حکمرانوں کا انقلابیوں کے ہاتھوں ہی خاتمہ ہوگا ڈاکٹرطاہرالقادری

اللہ کی مدد سے انقلاب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ،سربراہ عوامی تحریک


ویب ڈیسک September 21, 2014
حکمران ملک کو لوٹ کر کھاگئے اور انہیں کوئی شرم بھی نہیں آئی،طاہر القادری فوٹو: فائل

FAISALABAD:

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ حکمران عوام کو ذبح کر رہے ہیں اور ان میں ملک چلانے کی اہلیت نہیں لیکن حکمرانوں کا انقلابیوں کے ہاتھوں ہی خاتمہ ہوگا۔


اسلام آباد کے ڈی چوک پر انقلاب مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے انقلاب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے، حکمرانوں کی موجودہ پارلیمنٹ آئین اور جمہوریت کا قبرستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن اور بربادی عروج پر ہے جبکہ حکمران ملک کو لوٹ کر کھاگئے اور انہیں کوئی شرم بھی نہیں آئی۔


ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاس نہ دماغ ہے اور نہ صلاحیت جبکہ پنجاب میں لگایا جانے والا ونڈ پاور پروجیکٹ وزریراعلی پنجاب شہباز شریف کا بیٹا لگا رہا ہے،ا نہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد دھرنا ادھورا چھوڑ کر نہ جائیں کیونکہ حکومت کے عزائم بہت غلط ہیں اور بہت جلد انقلاب کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔




 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |