بیروزگار نوجوان نے اسمبلی کے سامنے درخت سے چھلانگ لگادی

نوکری کی درخواستیں دے کرتنگ آگیا ہوں، خاندان فاقہ کشی کا شکار ہے، علی شیر


Staff Reporter September 26, 2014
ملازمت نہ ملنے پر نوجوان درخت پر بیٹھے روداد سنارہا ہے، بعدازاں اس نے چھلانگ لگاکر خود کو زخمی کرلیا۔ فوٹو: فائل

معاشی حالات سے تنگ بیروزگار نوجوان نے سندھ اسمبلی کے سامنے درخت پر چڑھ کر انوکھا احتجاج کیا، سندھ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے بے روزگار نوجوان نے اجلاس کے دوران سندھ اسمبلی کے سامنے درخت پر چڑھ پر چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو اسمبلی اجلاس جاری تھا کہ ایک شخص علی شیر جس کا تعلق نواب شاہ سے بتایا جاتا ہے وہ سخت سیکیورٹی کے باوجود اسمبلی بلڈنگ کے پاس پہنچ گیا اور احتجاجاً درخت پر چڑھ گیا علی شیر مسلسل چلاتا رہا کہ میں نوکری کے لیے درخواستیں دے دے کر تنگ آگیا ہوں میرا خاندان فاقہ کشی کا شکار ہے حکومت نے میری کوئی مدد نہیں کی، اب میں درخت سے چھلانگ لگاؤں گا اس دوران وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے اسے چھلانگ لگانے سے منع کیا لیکن نوجوان نے پولیس اہلکاروں کی بات رد کرتے ہوئے پہلے اپنے کاغذات نیچے پھینکے اور پھر خود درخت سے چھلانگ لگادی زمین پر گرنے کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا بعد ازاں پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں