برطانیہ سے پاکستان بس سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی ٹکٹ 130 پاؤنڈ

یہ بائی روڈ سفر ایڈونچرسے بھرپور ہوگااور اس کے دوران ریسٹورانٹس میں قیام سمیت کئی سہولیات مہیا کی جائیں گی


ویب ڈیسک September 27, 2012
یہ بائی روڈ سفر ایڈونچرسے بھرپور ہوگااور اس کے دوران ریسٹورانٹس میں قیام سمیت کئی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ فوٹو : فائل

برطانیہ سے پاکستان بس سروس شروع کرنے کی منصوبہ بندی ،ٹکٹ کی قیمت 130 پاؤنڈ رکھنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اورپاکستان برمنگھم سےپاکستان بس سروس شروع کرنےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، بس سروس سے4 ہزارمیل کا سفر 12روز میں طے کیا جائے گا، اس سفرکے دوران بس 7 ملکوں سے گزرے گی، بائی روڈ سفر کے دوران ریسٹورانٹس میں قیام سمیت کئی سہولیات مہیا کی جائیں گی، بس ہرہفتے 2 بارچلائی جائے گی اوراس کے ٹکٹ کی قیمت 130 پاؤنڈ ہوگی۔

بس سروس کےلیے کوئٹہ اورمیرپورکے اسٹاپ کے دوران سکیورٹی کے خدشات اٹھائے گئے ہیں، جنہیں دورکرنےکیلیے مزاکرات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں