طلبہ و طالبات کو میڈیکل داخلے مساوی نشستوں پر دینے کی منظوری

ملک کے تمام طبی کالج اور جامعات آئندہ ماہ سے پی ایم ڈی سی کے فیصلے پرعمل شروع کرینگے، حکام اور پرنسپلز کو مکتوب جاری


Staff Reporter September 28, 2014
ملک کے تمام طبی کالج اور جامعات آئندہ ماہ سے پی ایم ڈی سی کے فیصلے پرعمل شروع کرینگے، حکام اور پرنسپلز کو مکتوب جاری۔ فوٹو: فائل

ملک بھرکے میڈیکل کالجوں میں طلبہ وطالبات کے لیے مساوی نشستوں کے فیصلے کی پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کردی جس کے بعد پی ایم ڈی سی نے چاروں صوبائی حکومتوں، محکمہ صحت کے حکام اور طبی کالجوں کے پرنسپلز کو مکتوب جاری کردیا ہے۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے طبی کالجوں میں دیے جانیوالے داخلے پی ایم ڈی سی کی جانب سے منظور کردہ مساوی نشستوں کے مطابق دیے جائیں اور فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کرنیوالے کالجوں کے خلاف پی ایم ڈی سی قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی کی ایگزیکٹوکمیٹی کا اجلاس ہفتے کوکونسل کے صدر پروفیسر مسعود حمید خان کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں ملک بھرکے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں طلبہ وطالبات کی نشستیں مساوی کرنے کی منظوری دی گئی، مساوی نشستیں اہلیت سے مرتب کی جائینگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں