ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے ’’آئی آر آئی ایس سسٹم‘‘ میں خامیوں کا انکشاف

پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔


Irshad Ansari October 01, 2014
پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

LONDON: ایف بی آر کی طرف سے الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے متعارف کروائے جانیوالے نئے سسٹم (آئی آر آئی ایس سسٹم ) میں بڑے پیمانے پرخامیوں کا انکشاف ہوا ہے جسکے باعث ٹیکس دہندگان کیلیے ویب پورٹل کے ذریعے الیکٹرانیکلی ٹیکس گوشوارے اورویلتھ سٹیٹمنٹس جمع کروانے میں مشکلات درپیش آرہی ہیں۔

ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق پاکستان ٹیکس بارایسوسی ایشن کیطرف سے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ کوچھ صفحات پر مُشتمل تفصیلی لیٹرلکھا ہے جس میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کیلئے ایف بی آر کے متعارف کروائے جانے نئے نظام آئی آر آئی ایس سسٹم میں پائی جانیوالی خامیوں کی تفصیل کے ساتھ نشاندہی کی گئی اوردرخواست کی گئی کہ جلدسسٹم میں پائے جانیوالے نقائص وخامیوں کو دورکیاجائے تاکہ ٹیکس دہندگان اپنے ٹیکس گوشوارے الیکٹرانیکلی جمع کرواسکیں۔

دستاویزمیں مزید کہا گیاکہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹرن 2014 کیلئے ایف بی آرکیطرف سے ابھی تک ایس آراوجاری نہیں کیا گیا جوکہ کارپوریٹ ٹیکس ریٹرنز کو ناکارہ بنانے کے مترادف ہے لہٰذا اس معاملے کاقانونی پہلو سے جائزہ لینا چاہئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں