عید پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے سنیماؤں کی رونقیں بحال کردیں

عیدقربان پرلالی ووڈ کی پیش کردہ تینوں فلمیں الگ موضوعات کی حامل ہیں جس کےباعث فلم بینوں کوانتخاب کرنے میں چوائس مل گئی


ویب ڈیسک October 08, 2014
فلمی پنڈتوں کے مطابق عید کی چھٹیوں میں تینوں فلمیں رش لے رہی ہیں لیکن ان کی باکس آفس پوزیشن کا تعین عید کے بعد ہوسکے گا۔ فوٹو؛ایٹریم سینما

ABBOTABAD: عید پر ریلیز ہونے والی 3 پاکستانی فلموں نے سنیما گھروں کی رونقیں بحال کردیں جب کہ ایکشن ،کامیڈی اور آئٹم سونگ سے مزین فلمیں شائقین کی توجوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

خوشیوں کے تہوار عیدقربان پر لالی وڈ کی پیش کردہ تینوں فلمیں الگ موضوعات کی حامل ہیں جس کےباعث فلم بینوں کو انتخاب کرنے میں چوائس مل گئی۔ نبیل قریشی کی زیر ہدایت بنی فلم"نامعلوم افراد" کامیڈی سے بھرپور ایک فکر انگیز فلم ہے جس میں پاکستانی معاشرے بالخصوص کراچی کے حالات کی عکاسی کی گئی ہے۔ فلم میں مزاح ، سسپنس اور جذباتی مکالمے سب کچھ شامل ہیں جب کہ مہوش حيات کا آئٹم سانگ بھی شائقین کی توجہ حاصل کررہا ہے۔

جامی کی زیر ہدایت بننے والی فلم"آپریشن زیرو ٹو ون" لالی وڈ کی روایتی فلموں سے برعکس ایک نئی کہانی ہے، فلم میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا سے پاکستان پر ہونے والے اثرات کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم میں شان، ایوب کھوسہ اور آمنہ شیخ کی جاندار پرفارمنس فلم کی ہائی لائٹ ہے

عید کی تیسری فلم "ایہ کڑی لینی اے" لالی وڈ کی روایتی فارمولا پنجابی فلم ہے جو پنجابی فلموں کے شائقین کو پسند آئی ہے۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق عید کی چھٹیوں میں تینوں فلمیں رش لے رہی ہیں لیکن ان کی باکس آفس پوزیشن کا تعین عید کے بعد ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |