راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کار اور بس میں تصادم سے 6 افراد جاں بحق 10 زخمی

کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک October 10, 2014
کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز. فوٹو: رائٹرز/فائل

انڈس ہائی وے پر کار اوربس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور میں انڈس ہائی وے پر کار اور بس کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جب کہ طبی عملے کا کہنا ہے کہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں