ایبولا وائرس سے ہلاکتیں 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں عالمی ادارہ صحت

اب تک ایبولا وائرس کے 8 ہزار 399 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مغربی افریقا سے ہے، ڈبلیو ایچ او


ویب ڈیسک October 11, 2014
مغربی افریقہ میں کام کرنے والے طبی عملے میں سے 233 افراد اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے ہلاک ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ایبولا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتیں 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کہ دنیا بھر میں ایبولا وائرس سے اب تک 4 ہزار 33 افراد ہلاک جب کہ 8 ہزار 399 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق مغربی افریقہ سے ہے اور یہ قاتل وائرس تیزی سے پھل پھول رہا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایبولا وائرس کے سب سے زیادہ متاثرین لائبیریا، گنی اور سیرالیون میں ہیں جب کہ قائل وائرس سینیگال اور اور امریکا میں بھی 9 افراد کی جان لے چکا ہے۔

دوسری جانب لائبیریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے ایبولا پر قابو پانے کے لئے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے جب کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ میں کام کرنے والے طبی عملے میں سے 233 افراد اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں