سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دیکھ بھال کیلئے وفاق اور پنجاب حکومت دن رات کام کر رہی ہے وزیراعظم

ہم نے پاکستان کے سارے وسائل سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے لئے وقت کر دیئے،نوازشریف


ویب ڈیسک October 11, 2014
سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے وزیراعظم نواز شریف۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وفاق اور پنجاب حکومت دن رات کام کر رہی ہے اورحکومت انہیں ان کے پاؤں پر کھڑا کر کے ہی سکھ کا سانس لے گی۔

جھنگ کے علاقے جنڈیانہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، سیکڑوں مکانات منہدم اور فصلیں تباہ ہو گئیں، لوگوں کا مویشی مر گئے اور ان کا کاروبار ختم ہو کر رہ گیا لیکن اس کے باوجود آپ لوگوں نے جس حوصلے، ہمت اور صبر سے کام لیا اسے سلام پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس مشکل اور اذیت سے آپ لوگ گزر رہے مجھے اس کا اندازہ ہے، میرے لئے آپ لوگوں کے جذبات بہت اہم ہیں اور میرا دل بھی آپ لوگوں کی دھڑکن کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وفاق اور پنجاب حکومت دن رات کام کر رہی ہے اور میری خواہش ہے کہ اس وقت تک آپ لوگوں کے ساتھ کھڑٓا رہوں جب تک آپ لوگ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو جاتے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم نے پاکستان کے سارے وسائل سیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں کے لئے وقت کر دیئے اور جن لوگوں کا بھی سیلاب میں نقصان ہوا ہے حکومت انہیں امداد فراہم کرے گی اور یہ آپ لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ یہ ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |