شردھا کپور کا زخمی ٹانگ کے ساتھ رقص پروفیشنل اداکارہ ہونے کا ثبوت دیدیا

اسٹار باکس آفس ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں رقص کی مشکل قسم ’’ہپ ہاپ‘‘ پیش کر کے شرکا کوبے حد محظوظ کیا


Showbiz Desk October 16, 2014
’’عاشقی ٹو، اک ولن، حیدر‘‘ میں ایک ہی طرز کے ہیرو اور شردھا کا نام بڑے ’’اے‘‘ سے شروع ہوتا ہے، سال کی کامیاب ہیروئن بننے پر لگژری کار مل گئی۔ فوٹو : فائل

HARIPUR: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے زخمی ٹانگ کے ساتھ رقص کرکے پروفیشنل اداکارہ کا ثبوت دیدیا۔

شردھا کپور نے حال میں ہونے والے اسٹار باکس آفس انڈیا ایوارڈز میں نہ صرف شرکت کی بلکہ شرکاء کے لیے خصوصی رقص بھی پیش کیا۔ اداکارہ کی ایک ٹانگ زخمی ہوئی تھی اس کے باوجود وہ پیچھے نہ ہٹیں اور انھوں نے شرکاء کے سامنے رقص پیش کرکے انھیں محظوظ کیا اور پیشہ ور اداکارہ ہونے کا ثبوت دیا۔ انھوں نے رقص کی مشکل قسم ''ہپ ہاپ'' پیش کی۔

یہ ایواڈر شو 19 اکتوبرکو بھارتی ٹی وی چینل سے آن ایئر ہوجائے گا۔ شردھا کپور کی فلموں کے لیے یقیناً یہ سال ایک بہت ہی اچھا ثابت ہوا ہے اور اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ اداکارہ کو بہترین اداکاری کے صلہ میں انعام کے طور پر ایک بہترین لگژری ایس یو وی کالے رنگ کی کار بھی تحفہ میں ملی ہے جو کہ اس کی اپنی پہلی کار ہے۔ شاہ رخ خان کی دوست پھر دشمن اور پھر سے دوست بننے والی فرح خان کو اسی طرح کے ماڈل والی کار دی گئی تھی' اسی طرح رنبیر کپور' سدھارتھ ملہوترا اور شاہد کپور کو بھی ایسی ہی کاریں دی گئیں ہیں' اب ایسا دکھائی دیتا ہے کہ یہ کار نئی فلمی چوائس بن گئی ہے۔

شردھا کے والد شکتی کپور نے کہا ہے کہ شردھا کی پہلے والی کار بھی جرمنی کی بنی ہوئی تھی لیکن وہ تحفہ میں نے اپنی بیٹی کو دیا تھا۔ شردھا کی پوری فیملی نے اس کار میں ایک ساتھ سوار ہوکر نئے تحفے کی خوشیاں منائیں اور اس کے بعد شکتی کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ''مجھے خوشی ہے کہ وہ اچھی کار چلا لیتی ہے''۔ دوسری طرف شردھا کپور ان دنوں اداکار ورون دھون کے ساتھ نئی فلم ''اے بی سی ڈی 2 '' کی شوٹنگ میں مصروف ہے اور منگل کے دن اداکارہ نے سوناکشی سنہا کو والدہ کی سالگرہ کے دن شوٹنگ کے دوران فلمی ٹیم کے ساتھ اپنی ایک گروپ فوٹو شیئر کی ہے۔ ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق شردھا کپور نے اب تک جن تین فلموں میں کام کیا ہے ۔

ان میں اس کا کردار ایک خود کو مار دینے والے شخص کے مقابل خوش طبعیت لڑکی والا رہا ہے جیسا کہ اس کی پہلی فلم ''عاشقی ٹو '' میں فلم کا ہیرو خود کو شراب پی پی کر تباہ کردیتا ہے مگر اس کے مقابلے میں ہیرون کا ایک کردار مثبت اور تعمیری رہا ہے' اسی طرح فلم ''اک ولن'' میں بھی شردھا کا واسطہ انتہائی پرتشدد ماضی رکھنے والے بدقسمت شخص سے واسطہ پڑتا ہے جب کہ اب حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''حیدر '' میں بھی شردھا کپور نے اپنی سابقہ فلموں کی طرح قریباً ایک ہی طرح کا کردار نبھایا ہے جس میں شاہد کپور ایک موروثی پیچیدہ ' خود انتشاری کا شکار شیکسپیئر کے ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے فلم کی ہیروئن شردھا کپور محبت کرتی ہے اور تینوں فلموں میں شردھا کپور کا فلمی نام انگریزی حرف ''A'' سے ہی شروع ہوتا ہے جیسا کہ فلم ''عاشقی ٹو '' میں شردھا کا نام ''Aarohi'' ہے' فلم ''اک ولن '' میں نام '' Aisha'' اور اب نئی فلم ''حیدر '' میں بھی شردھا کپور کا نام ''Arshiya'' ہے جب کہ اپنی تینوں فلموں میں شردھا نے پرتشدد ہیروز کے مقابل مثبت لڑکی کا ہی کردار ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں