شیشہ نشہ کرنے کے الزام میں گرفتار 3 طالبعلم ضمانت پر رہا

تھانہ گلستان جوہر پولیس نے ذیشان، طیب اور وسیم کو عدالت میں پیش کیا


Staff Reporter October 18, 2014
پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے زخمی ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی محمد اسلم نے شیشہ نشہ کرنے اور دفعہ144خلاف ورزی کے الزام گرفتار 3 طالبعلموں ذیشان، طیب اور وسیم کو فی کس 5 ہزار کی ضمانت پر رہا کردیا۔

جمعہ کو تھانہ گلستان جوہر پولیس نے تینوں کو عدالت میں پیش کیا تھا، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان تھانہ گلستان جوہر کی حدود میں شیشہ نشہ کر رہے تھے، ان کو نشے کی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی علی اکبر نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں ملو ث زخمی ملزمان نعیم اور اویس کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ایک ملزم اعظم پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھانہ جبکہ ملزم نعیم شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اس کے ساتھ ملزم اویس کو بھی زخمی حالت میں عدالت میں لایا گیا تھا۔

تفتیشی افسر کے مطابق نارتھ ناظم آباد میںواقع مقامی بیکری میں3 افراد داخل ہوئے اور لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اعظم ہلاک ہوگیا ،گولی لگنے سے فائیو اسٹار چورنگی پر موٹر سائیکل سوار شہری ہلاک ہوگیا تھا، واضح رہے کہ اس موٹر سائیکل سوار شہری کی ہلاکت کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں