بلاول ابھی بچہ ہے اس لئے کوئی جواب نہیں دوں گا عمران خان

لیڈر آگ کی بھٹی سے گزرکر بنتا ہے شارٹ کٹ سے نہیں، اپنے بیٹے کو ایک پرچی پرقیادت نہیں دے سکتا، چیئرمین پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 18, 2014
بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر آگ کی بھٹی سے گزرکر بنتا ہے شارٹ کٹ سے نہیں، بلاول ابھی بچہ ہے اس کی باتوں کا کیا جواب دوں ۔


اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، ابھی وہ بچے ہیں اس لئے ان کی بات کا کوئی جواب نہیں دوں گا کیوں کہ پیپلزپارٹی کی طرح اپنے بیٹے سلمان کو ایک پرچی پر پارٹی قیادت نہیں دے سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو عوام زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہوتے، کراچی جلسے میں اندرون سندھ سے زبردستی لوگوں کو لایا گیا تاہم عام انتخابات میں پارٹی سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کریں گے جبکہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ پر عمل کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں