سگریٹ کا وہ فائدہ جس سے آپ اب تک لا علم تھے

سگریٹ کی راکھ کو پانی میں سے زہریلا کیمیکل آرسینک علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تحقیق


Net News October 20, 2014
آرسینک ایک زہریلا مادہ ہے اور پاکستان میں بھی تقریباً ہر بڑے شہر میں پینے کے پانی میں اس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔ فوٹو: فائل

کیا آپ نے کبھی سگریٹ کی کوئی اچھائی بھی سنی ہے؟۔ کئی دہائیوں سے سائنسدان اور ماہرین صحت سگریٹ کو کینسر سمیت سیکڑوں خطرناک بیماریوں کی وجہ قرار دے رہے ہیں لیکن اب پہلی دفعہ اس بدنام زمانہ چیز کا کوئی اچھا استعمال بھی سامنے آ گیا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدان جیا کسنگ لی کی سربراہی میں کی گئی ایک تحقیق میں معلو م ہوا ہے کہ سگریٹ کی راکھ کو پانی میں سے زہریلا کیمیکل آرسینک علیحدہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آرسینک ایک زہریلا مادہ ہے اور پاکستان میں بھی تقریباً ہر بڑے شہر میں پینے کے پانی میں اس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔

اگرچہ پانی کو آرسینک سے پاک کیا جاسکتا ہے لیکن یہ انتہائی مہنگی ٹیکنالوجی سے ممکن ہے اور اس کے مقابلے میں سگریٹ کی راکھ میں ایلومینیم ملا کر سستے طریقے سے پانی صاف کیا جا سکتاہے۔ سائنسدانوں نے ابتدائی تجربات میں کامیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے علاوہ سگریٹ کی راکھ کو مو بائل فون کی بیٹری اور کنکریٹ میں استعمال کرنے پر بھی تحقیق کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں