ملک میں وسط مدتی انتخابات دور دور تک نظر نہیں آرہے مولانا فضل الرحمان

ملالہ کو نوبل انعام دینے کے پیچھے مغربی تہذیب کارفرما ہے،سربراہ جے یوآئی(ف)


ویب ڈیسک October 20, 2014
ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہوچکے اور اب وہ جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک کے دھرنے ناکام ہوچکے اور اب وہ جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں وسط مدتی انتخابات دور دور تک نظر نہیں آرہے جبکہ دھرنوں اور جلسوں سے انقلاب نہیں آیا کرتے، ڈی چوک کےدھرنے ناکام ہوچکے ہیں اور اب یہ دھرنے والے جلسے کرکے اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام ملنے پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کروڑوں بچیاں پوچھتی ہیں کہ ملالہ نے تعلیم کے میدان میں کون سا کارنامہ انجام دیا اور انہیں نوبل انعام دینے کے پیچھے مغربی تہذیب کارفرما ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |