امریکا میں ہونیوالے ’’عالمی کامیڈین مقابلوں‘‘ میں پاکستان کے سعد ہارون کی دوسری پوزیشن

بہترین کامیڈین کی تلاش کے لئے ہالی ووڈ نائٹ کلب کی " لاف فیکٹری " کی جانب سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا


ویب ڈیسک October 27, 2014
فن لینڈ کے کامیڈین نے ایک لاکھ 58945 ووٹ لے کر پہلی جبکہ سعد ہارون نے 59213 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو:سعد فیس بک پیج

HYDERABAD:

پاکستان کے پہلے انگریزی اسٹیج مزاح کار سعد ہارون نے دنیا کے بہترین کامیڈین مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔


امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 22 اکتوبر کو دنیا بھر سے منتخب ہوکر سیمی فائنل میں پہنچنے والے 10 بہترین کامیڈین کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستانی کامیڈین سعد ہارون نے 3 ہزار 330 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جب کہ فائنل میں پہنچنے والے دیگر امیدواروں کا تعلق فن لینڈ، فرانس، اسپین اور متحدہ عرب امارات سے تھا جن کے درمیان فائنل اقوام متحدہ کے عالمی دن کے موقع پر ہوا۔


کامیڈی کے عالمی مقابلوں کے فائنل کے بعد آن لائن ووٹنگ میں فن لینڈ کے کامیڈین اسمو لیکولا ایک لاکھ 58 ہزار 945 ووٹ لے کر پہلے جب کہ پاکستان کے سعد ہارون 59 ہزار 213 ووٹ لے کر دوسرے اور فرانس کے کامیڈین 22 ہزار658 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔


بہترین کامیڈین کی تلاش کے لئے ہالی ووڈ نائٹ کلب کی " لاف فیکٹری " کی جانب سے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور فائنل مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 10 ہزار امریکی ڈالر انعام اور امریکا بھر میں کامیڈی ٹور کرایا جائے گا۔


واضح رہے کہ سعد ہارون پہلے پاکستانی کامیڈین ہیں جنہوں نے انگریزی میں اسٹیج کامیڈی کر کے نہ صرف ملک میں نام کمایا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں