وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا

وائٹ ہاؤس سیکورٹی میں غفلت کے مسلسل واقعات رونما ہونے پر سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیرسن پہلے ہی استعفی دے چکی ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2014
وائٹ ہاوس کی حفاظتی باڑ کو پار کر کے احاطے میں داخل ہوجانے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا، فوٹو فوکس نیوز

امریکی صدر براک اوباما کی حفاظت پر مامور سیکریٹ سروس کی جانب سے حفاظتی حصار کی ایک اور کمزوری اس وقت سامنے آئی جب ایک مشتبہ شخص وائٹ ہاوس کے گرد لگی حفاظتی باڑ کو کود کر اندر داخل ہوگیا تاہم جاسوس کتوں کے بھونکے پر فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نوجوان ڈومینک آڈیسانیا وائٹ ہاوس کے شمالی لان کی حفاظتی باڑ کو پار کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگیا، اسی دوران وہاں موجود جاسوس کتوں نے بھونکنا شروع کردیا جس نے سیکورٹی اہلکاروں کو الرٹ کردیا اور انہوں نے کچھ دیر کی کوشش کے بعد اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ سیکورٹی حکام کے مطابق جب مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا تو اس کے پاس کسی بھی قسم کا اسلحہ نہیں تھا، حکام کے مطابق صدر براک اوباما واقعے کے وقت وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی میں غفلت کے مسلسل واقعات رونما ہونے پر سیکریٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیرسن پہلے ہی استعفیٰ دے چکی ہیں جب کہ گزشتہ ماہ بھی ایک شخص وائٹ ہاؤس کی حفاظتی باڑ کو کود کر اندر داخل ہو گیا تھا جس کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |