
بھارتی فورسز نے سویلین آبادی کوٹارگٹ بنایا۔ بھارت کی جانب سے دھمالہ حاکم والاکی دفاعی پوزیشن پر واقع اشرف شہید پوسٹ کودوبارہ نشانہ بنایا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فورسز نے چارواہ، تلسی پور، دومالہ ودیگر دیہاتوں پرگولے برسائے۔
چناب رینجرز کی بھر پورجوابی کارروائی کے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔ فائرنگ اورگولہ باری سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم لوگوں کی طرف سے پہلے ہی نقل مکانی کر جانے کی وجہ سے تازہ بھارتی فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔