
ایکسپریس نیوزکے مطابق لیاری کےعلاقے چیل چوک کے قریب نوالین میں رینجرز اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سرور بلوچ اور اویس کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق عذیر بلوچ گروپ سے بتایا جارہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی ہے اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔