کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش بجلی کی فراہمی شدید متاثر

کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کرگئے


ویب ڈیسک November 01, 2014
ارش کے باعث 120 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 11 کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ باقی کی بحالی کا کام جاری ہے، ترجمان کے الیکٹرک فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں کے فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر اور ملحقہ علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے حسب روایت بجلی کے کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے، فیڈرز ٹرپ کرجانے کے باعث ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، لیاری، صدر اور کھارادر سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 120 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 11 کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ باقی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں