دشمن سن لیں واہگہ کی فضا ہمیشہ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہے گی

شرکا کے نعرہ تکبیراللہ اکبر، پاکستان زندہ باد دہشتگرد مردہ باد، جیوے جیوے پاکستان اورپاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے


ویب ڈیسک November 03, 2014
تقریب میں کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز سمیت پولیس حکام نے شریک ہوئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

واہگہ بارڈر پر گزشتہ روز افسوس ناک سانحہ کے باوجود پاکستانیوں کے حوصلے بلند ہیں جس کا ثبوت شہریوں نے معمول کے مطابق ہونے والی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت سے دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز خود کش دھماکے میں 58 افراد کی شہادتوں کے باوجود واہگہ کی فضا ایک مرتبہ پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اور بارڈر پر معمول کے مطابق پرچم اتارنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت سیکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ تقریب میں کور کمانڈر لاہور، ڈی جی رینجرز سمیت پولیس حکام بھی شریک ہوئے۔ شرکا نے نعرہ تکبیراللہ اکبر، پاکستان زندہ باد دہشت گرد مردہ باد، جیوے جیوے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ اس موقع پر شرکا کا جوش و خروج دیدنی تھا۔


سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے پریڈ گراؤنڈ کے اطراف سخت سیکیورٹی حصار قائم کیا جہاں چیکنگ کے بعد شرکا کو اندر جانے کی اجازت دی گئی جب کہ گراؤنڈ سے 2 کلو میٹر دور پارکنگ ایریا قائم کیا گیا جہاں پریڈ دیکھنے کےلئے آنے والوں کو پارکنگ کی اجازت دی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |