مٹھی میں قحط سالی کے باعث ایک اور بچہ دم توڑ گیا 52 بچے اب بھی زیرعلاج

گزشتہ 42 روز کے دوران ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 51 ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 11, 2014
گزشتہ 42 روز کے دوران ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث جاں بحق بچوں کی تعداد 51 ہوگئی۔فوٹو:فائل

KARACHI:

مٹھی کے سول اسپتال میں غذائی قلت کے باعث ایک اور نومولود دم توڑ گیا جس کے نتیجے میں 42 روز کے دوران جاں بحق بچوں کی تعداد 51 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع تھرپارکر کی تحصیل مٹھی کے سول اسپتال میں ایک اور نومولود جاں بحق ہوگیا جبکہ اسپتال میں اب بھی 52 بچے زیر علاج ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ہلاکتوں کے اس سلسلے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں جب کہ اسپتال میں زیر علاج 2 بچوں کو تشویش ناک حالت میں حیدرآباد ریفر کیا جاچکا ہے۔


دوسری جانب ضلعی محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے شکار 410 بچے سرکاری اسپتالوں میں ہلاک ہوئے جبکہ سول اسپتال مٹھی میں 10 ماہ کے دوران 318 بچے، تحصیل اسپتال ڈیپلو میں 17، چھاچھرو میں 51، تحصیل اسپتال ننگر پارکر میں 19 اور بنیادی مرکز صحت اسلام کوٹ میں 5 بچے موت کی وادی میں جا پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق قحط سالی کے باعث ہلاک ہونے والے 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 238 ہے جبکہ 5 سال سے زائد عمرکے 172 بچے غذائی قلت کا شکار بن کردنیا سے کوچ کر گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں