ڈکیتی کیس غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا

حسین کھر کو ڈکیتی کے الزام میں گواہوں سے شناخت کرانے کے لئے جیل بھوایا گیا ہے۔


ویب ڈیسک November 13, 2014
حسین کھر کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات سی آئی اے کینٹ پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا فوٹو؛فائل

MASTUNG: مقامی عدالت نے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

لاہور پولیس نے کینٹ کچہری میں ملزم حسین کھر کو پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ حسین کھر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ چند روز قبل ڈیفنس کے رہائشی سے ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزم کے دیگر ساتھی تاحال تفتیش کے لئے پولیس حراست میں ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کو شناختی پریڈ کے لئے جیل بھجوادیا جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد حسین کھر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

واضح رہے کہ حسین کھر کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات سی آئی اے کینٹ پولیس نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھا تاہم اعلیٰ حکام کے نوٹس کے بعد پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں پولیس کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں