پی ٹی وی پر حملے میں ریاست کو چوٹ لگی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا پرویزرشید

پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں،وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 13, 2014
عمران خان اب اپنا دھرنا ڈٰی چوک کے بجائے بنی گالہ کے محل کے باہر منتقل کریں، پرویز رشید۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی پر حملے سے متعلق عمران خان جتنی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعت پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے میں پاکستان کو زخم لگا ہے، عمران خان جتنے مرضی صفائیاں پیش کریں لیکن تصویریں اور وڈیو جھوٹ نہیں بولتیں، پی ٹی وی پر حملے سے پوری ریاست کو چوٹ لگی جس سے پاکستان کا نقصان ہوا ، عمران خان اب اپنا دھرنا ڈٰی چوک کے بجائے بنی گالہ کے محل کے باہر منتقل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بنوں میں آئی ڈی پیز پر تحریک انصاف کی حکومت کا تشدد شرمناک ہے، آئی ڈی پیز پر ہونے والے اس ظلم پر پاکستان کا ہر شہری افسردہ اور دکھی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں