طلبا کیلیے غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام انتہائی ضروری ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ

کھیلوں سے طلبامیں مشکلات پر قابو پانے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رؤف اختر فاروقی


Staff Reporter November 17, 2014
اساتذہ کلاس روم میں طلبا کے کردار کی تعمیر کے ساتھ میدان میں ان کی عملی تربیت پربھی توجہ دیں، کمشنر کراچی شعیب صدیقی۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

ISLAMABAD: تعلیمی اداروں میں تعلیم و تربیت کا عمل ساتھ ساتھ چلنا چاہیے نصاب کی تکمیل سے تعلیم کا پہلو ممکن ہوتا ہے جب کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی تربیت اور سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں اس لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی اہم ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ رؤف اختر فاروقی نے ہوم آرٹس اینڈ سائنس اکیڈمی کے تحت طلبا کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں میں پوزیشن لینے والے طالب علموں میں انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ،اساتذہ ، طلبا اور ان کے والدین، معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ آج کے پروگرام بچوں اور والدین کیلیے بہت ضروری ہیں کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں بچوں کے درمیان مقابلے ان کی تربیت کیلیے بہت اہم ہیں کیونکہ مقابلے کے دوران انسان میں صبر، برداشت اور زندگی کی مشکلات سے مقابلوں کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جن بچوں کو برداشت اور مشکلات کے مقابلوں کی تربیت حاصل ہو وہ کل ملک کیلیے بہترین اثاثہ ثابت ہوں گے، معاشرے میں عدم برداشت کی صورت حال کو ختم کرنے میں اساتذہ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں انھوں نے مقابلے جیتنے والے بچوں کو ایک ایک ہزار روپے نقد انعام اورسرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے تعلیمی اداروں میں موجود طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اساتذہ کلاس روم میں طلبا کے کردار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ میدان میں ان کی عملی تربیت پر بھی توجہ دیں ، ملک کی ترقی اور قومی کی خوشحالی کیلیے بچوں کے حقوق پر توجہ دی جانی چاہیے اس کام میں والدین اور اساتذہ دونوں کا کردار اہم ہے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر نے اس موقع پر کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں