علی ظفر فنکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور اداکار ہے گووندا

علی ظفر کے ساتھ کام کرنےکا تجربہ بہت اچھارہا اوربرسوں بعد ایک ایسے فنکارسےملا ہوں جوبہت سی خوبیوں کامالک ہے۔ گووندا


Qaiser Iftikhar November 18, 2014
پاکستان باصلاحیت فنکاروں اور گائیکوں کی دھرتی ہے، میں بہت سے پاکستانی گائیکوں کو مداح ہوں۔ گووندا۔ فوٹو: فائل

بالی وڈاسٹار گووندا نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکاروگلوکار علی ظفر کو اللہ نے فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال کرکے دنیا میں بھیجا ہے۔

ایکٹنگ، ڈانس، مزاح اورگائیکی میں وہ اپنی مثال آپ ہیں۔ ان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اور برسوں بعد میں ایک ایسے فنکار سے ملا ہوں جوبہت سی خوبیوں کا مالک ہے۔ وہ جتنا باصلاحیت فنکارہے ، اتنا ہی با ادب بھی ہے اور جو لوگ باادب ہوتے ہیں وہی دنیا میں نام روشن کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گووندا نے ''ایکسپریس'' سے گفتگومیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ علی ظفربالی وڈفلموں میں ایک بہترین اضافہ ہیں۔ وہ چہرے کے تاثرات کے ذریعے جب کی ڈائیلاگ کو پیش کرتے ہیں تو فلم بینوں کو اسے سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ اسی طرح ان کومزاح پربھی عبورحاصل ہے۔

اس کی مزاح میں ٹائمنگ بہت اچھی ہے جوان کو دوسروں سے منفرد بناتی ہے۔ ویسے تو بالی ووڈ میں آئے دن نوجوان فنکارقسمت آزمائی کرتے ہیں لیکن سب کے سب ہیروبننا چاہتے ہیں مگرعلی ظفر میں مجھے ایک ورسٹائل فنکار کی جھلک دکھائی دی ہے۔ مجھے امید ہے کہ وہ بالی وڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اسی طرح بہترین کام کرتا دکھائی دے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان باصلاحیت فنکاروں اورگائیکوں کی دھرتی ہے۔ میں تو بہت سے پاکستانی گائیکوں کو مداح ہوں۔ اس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مجھے خود بھی میوزک سے بے حد لگاؤ ہے اورجب بھی موقع ملتا ہے توطبع آزمائی کرلیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں