پاکستان دہشت گردی کا شکار دنیا کا تیسرا بڑا ملک قرار

2013 کے دوران پاکستان میں ایک ہزار 933 پرتشدد واقعات میں 2 ہزار 345 افراد جاں بحق جبکہ 5ہزار 35 زخمی ہوئے،جی ٹی آئی


ویب ڈیسک November 18, 2014
2013 کے دوران 2012 کے مقابلے میں دنیا میں دہشتگردی کے واقعات میں 44 فیصد جبکہ ہلاکتیں 61 فیصد اضافہ ہوا۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کے حوالے سے شائع ہونے والی عالمی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2013 کے دوران پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا تیسرا سب سے بڑا شکار ملک رہا۔

گلوبل ٹیرارزم انڈیکس (جی ٹی آئی) 2014 کے مطابق 2013 میں دنیا بھر کے 162 ممالک میں دہشت گردی کی 10 ہزارکارروائیاں کی گئیں جبکہ 60 ممالک میں دہشت گردی کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ 2012 کے مقابلے میں 2013 کے دوران دہش تگردی کے واقعات میں 44 فیصد جب کہ ہلاکتوں میں 61 فیصد اضافہ ہوا، اس کے علاوہ دہشت گردی کی شدت میں ناصرف اضافہ ہو رہا ہے بلکہ اس کے علاقے میں بھی توسیع ہو رہی ہے، انڈیکس میں مختلف نسلی، مذہبی اور لسانی گروپ کے درمیان خونی چپکلش اور حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی کو دہشتگردی میں اضافے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

جی ٹی آئی کے مطابق 2013 کے دوران دنیا بھر میں کم و بیش 18 ہزار افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 80 فیصد ہلاکتیں عراق، شام، افغانستان، پاکستان، اور نائیجریا میں ہوئیں جن میں مجموعی تعداد 14 ہزار 722 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں میں سے 66 فیصد واقعات میں طالبان، دولتِ اسلامیہ، بوکو حرام اور القاعدہ ملوث تھیں۔ 2013 میں شدت پسندی کے سب سے زیادہ واقعات عراق میں ہوئے جہاں شدت پسندوں کے ہاتھوں 6 ہزار 362 افراد مارے گئے، دوسرے نمبر پر افغانستان رہا جب کہ پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جہاں 2013 کے دوران ایک ہزار 933 پرتشدد واقعات ہوئے جن میں 2 ہزار 345 افراد ہلاک جبکہ 5ہزار 35 افراد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں