کمالیہ میں ایک شخص نے بیوی کے قتل کے بدلے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو ہلاک کردیا

ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، پولیس


ویب ڈیسک November 19, 2014
ولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ فوٹو: فائل

ایک شخص نے بیوی کے قتل کے بدلے فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمالیہ کے رہائشی عبدالغفار نامی شخص نے کچھ عرصہ قبل گوشی نامی خاتون سے پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد دونوں خاندانوں میں صلح ہوگئی لیکن لڑکی کے چچا نے اپنی بھتیجی کو قتل کردیا۔ اپنی بیوی کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے عبدالغفار گزشتہ رات اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مخالفین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت چار افراد کو قتل ہوگئے۔ چاروں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

پولیس نے عبدالغفار اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں