ایسے حیرت انگیز’’دستانے‘‘ جسے پہن کرانسان بغیر کسی مدد کے دیوار پر چڑھ سکتا ہے

برطانیہ میں ایسے دستانے تیار کئے گئے ہیں جسے پہن کر شیشے جیسی شفاف دیواروں پر بھی بغیر کسی مدد کے چڑھنا ممکن ہوگیا


ویب ڈیسک November 20, 2014
لندن میں ایک شخص نے ان دستانوں کو پہن کر100 بار سے زائد باربغیر کسی رکاوٹ کے شیشے کی دیوارپرچڑھ کرلوگوں کو حیران کردیا۔ فوٹو فائل

انسان کی ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنے کی کوشش رہی جس کو کرکے وہ منفرد نظر آئے اوراسی ہی خواہش کو مد نظررکھنے ہوئے اسپائڈر مین جیسی فلمیں تخلیق کی گئیں لیکن اب انسان کا اسپائڈر مین بننے کا خواب حقیقت کر روپ دھارنے لگا ہے کیوں کہ برطانیہ میں ایسے دستانے تیار کر لیے گئے ہیں جسے پہن کر شیشے جیسی شفاف دیواروں پر بھی بغیر کسی مدد کے چڑھنا ممکن ہوگیا ہے۔

برطانیہ کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی میں تیارکردہ سیلیکون کے ان دستانوں کو لندن میں ایک شخص نے پہن کرتیزی سے شیشے کی دیوار پر چڑھ کر اس کی کامیابی کا ثبوت بھی فراہم کردیا، اس شخص نے ان دستانوں کو پہن کر 100 بار سے زائد بار بغیر کسی رکاوٹ کے شیشے کی دیوار پر چڑھا اور دیکھنے والوں کو یوں لگا جیسے حقیقی اسپائڈر مین زمین پر اتر آیا ہو، ان دستانوں کو دیوار پر چپکانے والی قوت اور مالکیول کے درمیان استعمال کیا گیا جسے بین ڈر والز فورس کہا جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے چھپکلی دیوار پر تیزی سے چڑھتی چلی جاتی ہے، حالانکہ یہ قوت چھپکلی میں بہت کمزور ہوتی ہے تاہم اس کے پنجوں لگے انتہائی باریک بال اس کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث وہ دیوار کے ساتھ مضبوطی سے چپکی رہتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فوجیوں کے لیے ایسی اشیا تیار کی جاسکیں جس کی مدد سے وہ بغیر کسی رسی اور سیڑھی کے دیواروں پر چڑھ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے