
کثیر سرمائے سے بننے والی فلم کے نام اورکاسٹ کوخفیہ رکھا گیا ہے لیکن فلم کی کہانی، میوزک اورجدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بالی ووڈ کے فلمی حلقوں میں اس کے چرچے عام ہورہے ہیں۔ فلم کی ہیروئن عمائمہ ملک کومنفرد کرداراوراندازمیں پیش کیے جانے کی خبریں بھی بھارتی میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کے بعد بہت سی بالی ووڈ اداکارائیں فلم کے بارے میں جاننے کے لیے اپنے خاص ذرائع سے رابطہ کررہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے ایک معروف سُپراسٹار فلم میں عمائمہ ملک کے مدمقابل ہونگے اور بالی ووڈ کے فلمی پنڈتوں نے ابھی سے فلم کے بڑے بزنس کی پیش گوئی کردی ہے۔ جب اس سلسلہ میں عمائمہ ملک سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ بالی ووڈ کے اکثر و بیشتر فلمساز ادارے فنکاروں سمیت فلم کی ٹیم میں شامل لوگوں سے یہ معاہدہ طے کرتے ہیں کہ کوئی بھی شخص فلم کے نام، کام اورلوکیشنز کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں بڑے بجٹ سے بننے والی فلموں کے بارے میں اسی وقت لوگوںکو پتہ چلتا ہے جب باقاعدہ فلم کی تشہیری مہم کا آغاز کیا جاتا ہے اور وہ سب کے لیے سرپرائز رہتی ہے۔
اگر پہلے ہی سب لوگوں کو فلم کی لوکیشن ، کہانی، میوزک کے بارے میں علم ہوجائے گا تو پھر فلم بینوںکی سینما گھروں آمد میں کمی ہو گئی۔ اسی لیے میں بھی اپنے معاہدے کے مطابق کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کر سکوں گی لیکن یہ بات بالکل درست ہے کہ اس مرتبہ میرے مدمقابل بالی ووڈ کے ایک معروف سپراسٹاراداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس اداکار کے ساتھ اداکاری کے علاوہ مجھے اپنے رقص پر بھی خاص توجہ دینا پڑی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عمائمہ ملک نے کہا کہ بالی ووڈ میں تو میں نے متعدد پروجیکٹس سائن کر رکھے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی فلموں کے علاوہ دیگر پروجیکٹس پرکام کررہی ہوں۔ حال ہی میں ایک موبائل فون کمپنی نے مجھے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔ اس طرح سے میری کامیابیوں اور اعزازات ملنے کا سلسلہ جاری ہے جو میری والدہ کی دعاؤں کی بدولت ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔