نیپرا نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

حکومت عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک November 24, 2014
بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی. فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں47 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 47 پیسے فی یونٹ کمی سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرسماعت کی، بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ''کے الیکٹرک'' اور ''لائف لائن صارفین '' کے سوا ملک بھرکی تمام تقسیم کارکمپنیوں پر ہوگا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور رواں ماہ کی طرح آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی سےعوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام تک منتقل کرنے کے لئے صوبائی حکومتیں اقدامات کریں اور پیٹرول، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں