عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں گھر گھر پولیو مہم معطل کردی

سرکاری اسپتالوں اور پولیو مراکز میں بچوں کو قطرے بدستور پلائے جائیں گے۔


ویب ڈیسک November 27, 2014
عالمی ادارہ صحت نے گھر گھر پولیو مہم کی معطلی کے فیصلے سے متعلق صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔ فوٹو؛فائل

عالمی ادارہ صحت نے بلوچستان میں گھر گھر جا کر پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم غیر معینہ مدت تک کے لئے معطل کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ روز کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر 4 رضاکاروں کی ہلاکت کے بعد صوبے بھر میں گھر گھر جاکر انسداد پولیو مہم معطل کردی جب کہ اس حوالے سے صوبائی حکومت کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور انسداد پولیو مراکز پر پولیو کے قطرے بدستور پلائے جائیں گے تاہم گھر گھر مہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر معطل کردی گئی ہے۔


واضح رہے کہ پشاور اور کراچی کے بعد کوئٹہ میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے سنگین خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں گھر گھر جا کر قطرے پلانے کی مہم معطل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں