
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں زیر علاج 10 ماہ کی ساجدہ دار فانی سے کوچ کرگئی جبکہ اسلام کوٹ اور چھاچھرو میں بھی 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد ضلع بھر میں رواں ماہ غذائی قلت کا شکار ہوکر زندگی سے منہ موڑنے والے افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مٹھی، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور چھاچھرو کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب ضلع بھر میں محکمہ لائف اسٹاک کا عملہ بھی اپنے مطالبات کے لئے گزشتہ 15 روز سے ہڑتال پر ہے جس کی وجہ سے مویشیوں کی ویکسنیشن نہیں ہورہی اور اب تک مٹھی، ڈیپلو اور چھاچھرو میں سیکڑوں مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔