
فلسطین کو بطور الگ ریاست تسلیم کئے جانے سے متعلق فرانس کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 339 اور مخالفت میں 151 ووٹ ڈالے گئے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین تنازع کے حل کی کوششیں تیز کریں، قرارداد کی منظوری کے بعد وزیر برائے یورپ ہارلم ڈیسر کا کہنا تھا کہ فرانس الگ فلسطینی ریاست چاہتا ہے جو ایک حقیقت ہے اورہمارے اس فیصلے سے مذاکرات کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے خبردار کیا تھا کہ فرانس کی پارلیمنٹ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر کے بڑی غلطی کرے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔