بونیر میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

فائرنگ سے جاں بحق ہونے اہلکاروں کی شناخت دین محمد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس


ویب ڈیسک December 08, 2014
واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: المکی پہاڑی میں انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بونیر میں المکی پہاڑی پر نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے اہلکاروں کی شناخت دین محمد اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں