عمران خان پاکستان کے غنڈے ہیں اور ملک بھر میں ان کی غنڈہ گردی چل رہی ہے رانا ثنا اللہ

حریک انصاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے مجھے گرفتار نہیں کراسکتی، رہنما مسلم لیگ (ن)


ویب ڈیسک December 13, 2014
فیصل آباد واقعے کی ایف آئی آر عمران خان کی تائید کے بعد درج کرائی گئی ، رانا ثنا اللہ، فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان پورے پاکستان کے غنڈے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں ان کی غنڈہ گردی چل رہی ہے۔ تحریک انصاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے انہیں گرفتار نہیں کراسکتی۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے تھانہ سمن آباد میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا کہ 7 دسمبر کو ان کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پارٹی کارکنوں کو اگلے روز تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا حکم دیا اور اب شیریں مزاری کہتی ہیں کہ اس قسم کا اجلاس سرکٹ ہاؤس میں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے پاکستان کے غنڈے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں ان کی غنڈہ گردی چل رہی ہے۔ فیصل آباد واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج سے پہلے انہوں نے اسے خود سنا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بحیثیت سیاستدان وہ عوامی حلقوں میں آتے جاتے رہتے ہیں اور اس دوران کسی کو بھی ان کے قریب کھڑے رہنے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ تحریک انصاف کی جانب سے دائر کرائی گئی درخواست میں جن لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے کچھ کو تو پولیس نے خود گرفتار کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے 4 کارکنوں کو انہوں نے خود پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچے انسان کی مدد اللہ کرتا ہے، تحریک انصاف منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے انہیں گرفتار نہیں کراسکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |