داعش جنگجوؤں کا اپنے 100غیر ملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف

غیرملکی جنگجوؤں کو فرار ہونے کی کوشش کرنے پر قتل کیا گیا، برطانوی اخبار کا دعویٰ


News Agencies/AFP December 21, 2014
دولت اسلامیہ گروپ نے ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: شام اور عراق میں برسرپیکار داعش کے جنگجوؤں کی جانب سے اپنے ہی100 غیرملکی ساتھیوں کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار ''فنانشل ٹائمز'' نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے داعش نے شام کے شہر رقہ میں فرار ہونے کی کوشش کرنے والے اپنے ہی100 غیر ملکی ساتھی جنگجوؤں کو قتل کردیا ہے۔ داعش کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب دولت اسلامیہ گروپ نے ایک شامی باشندے کو سرعام پھانسی پر لٹکا دیا جس پر سرکاری فوج کے حملے کیلئے ٹریکنگ آلات نصب کرنے کا الزام تھا۔ جہادی گروپ نے ایک ملزم کی فوٹیج جاری کی ہے جسے ایک ہجوم کے سامنے پھانسی پر لٹکایا جارہا ہے تاہم وڈیو کو ایک پوائنٹ پر جان بوجھ کر روک دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |