
پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ناصرجمشید اورکامران اکمل نمایاں بیٹسمین رہے۔ ناصرجمشید نے 46 گیندوں پر55 اورکامران اکمل نے 26 گیندوں پر 32 رنزبنائے۔ عبدالرزاق نے 17 گیندوں پر 22 رنز اسکورکئے۔ آسٹریلیا کے ایم اے اسٹارک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم 149 رنز کے جواب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا کے مائیک ہسی 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ اور رضا حسن 2،2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
بہترین پرفارمنس پر رضا حسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔