
ملک بھرمیں پھانسی کی سزاپر عملدرآمد کے بعد دیگر اہم تنصیبات کی طرح سینٹرل جیل کراچی پربھی حملوں کے خطرات ہیں جس کے باعث جیل کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کردیا گیاہے۔ جیل کے اطراف کی سڑکیں شام 7 بجے سے صبح 7 بجے تک عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسلامیہ کالج کی جانب سے سینٹرل جیل کی جانب آنے والی سڑک نیوٹاؤن تھانے کے سامنے یوٹرن تک ایک ٹریک بند رہے گا، دوسری جانب تین ہٹی سے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے تک آنے والی سڑک کوپی آئی بی کالونی سے بند کردیا گیاہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔