حکومت انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضا مندی ہوگئی ڈاکٹر عارف علوی

تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک December 24, 2014
معاہدے کا مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پیش کریں گے، ڈاکٹر عارف علوی، فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ حکومت نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں حکومت نے عام انتخابات 2013 میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کےقیام پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان جو بھی معاہدے طے پائے گا اس کا مسودہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پشاور دھماکے کے بعد تحریک انصاف کےچیرمین عمران خان نے 126 روزہ دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف سے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |