خوشبو اور جذبوں کی شاعرہ پروین شاکر کی بیسویں برسی آج منائی جارہی ہے

پروین شاکر نے اپنی شاعری میں محبت، حسن اورعورت کوموضوع سخن بنایا۔


این این آئی December 26, 2014
پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو 42 سال کی عمرمیں ٹریفک کے ایک حادثے میں اپنا سفرزیست تمام کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: ساحرانہ ترنم، پھولوں اور خوشبوؤں کی شاعرہ، لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی پروین شاکر کا 20واں یوم وفات آ ج منایا جارہا ہے۔

خوشبو، صد برگ، خودکلامی، انکار، ماہ تمام سمیت متعدد شعری مجموعوں کی خالق پروین شاکر خواتین سمیت شعری ذوق کے حامل افراد کی ہر دلعزیز شاعرہ تھیں۔ پروین شاکر 24نومبر 1952کو کراچی میںپیدا ہوئیں۔ انھوںنے اپنی یادگارشاعری میں محبت، حسن اورعورت کوموضوع سخن بنایا۔ ان کی شاندارتخلیقات پرانھیں پرائیڈ آف پرفارمنس، آدم جی ایوارڈ اور دیگراعزازات سے نوازاگیا۔ پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو 42 سال کی عمرمیں ٹریفک کے ایک حادثے میں اپنا سفرزیست تمام کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں