ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کا نوٹی فکیشن معطل

عدالت نے ذکی الرحمان لکھوی کو ہر سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک December 29, 2014
ذکی الرحمان لکھوی پر ممبئی حملہ کیس میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نور الحق قریشی نے ذکی الرحمان لکھوی کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی، دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کی نظر بندی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت کی جانب سے جاری فیصلے میں ذکی الرحمان لکھوی کو 10 لاکھ روپے کے مچلنے جمع کرانے کے ساتھ ہر سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارت نے پاکستانی ہائی کمشنر عبد الباسط کو دفتر خارجہ طلب کر کے ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 18 دسمبر کو ذکی الرحمان لکھوی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اگلے ہی روز انہیں نقص عامہ کے خدشے کے پیش نظر 16 ایم پی او کے تحت اڈیالہ جیل میں نظر بند کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں