پنجاب میں دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے 7 افراد کی جان لے لی

لاہور اور رحیم یار خان میں 2،2 جبکہ جوہر آباد میں 3 افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 29, 2014
پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں۔ فوٹو:فائل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث پیش آنے والے ٹریفک حادثات نے 7 افراد کی جان لے لی ۔

ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا یوسف والا کے قریب کئی گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ رحیم یارخان میں ترنڈہ محمدپناہ کےقریب 2 بسوں کی ٹکرسے 2 مسافرجاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا، جوہرآباد میں زائرین کو دربار سلطان باہو لے جانے والی ویگن شدید دھند کے باعث ڈمپر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکلٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جوہر آباد میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ میں ٹریفک حادثات میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بیشتر علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں