پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 17 روپے تک کمی کا امکان

حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


ویب ڈیسک December 29, 2014
پیٹرول 6 روپے 66 پیسے،لائٹ ڈیزل 12 روپے 56 پیسے اورمٹی کے تیل میں 13 روپے 23 پیسے کمی کی تجویز فوٹو: فائل

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 17 روپے تک کمی کی سمری تیار کرکے منظوری کے لئے حکومت کو ارسال کردی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سمری تیار کرلی جس کا اطلاق یکم جنوری 2015 سے ہوگا۔ سمری کے مطابق ہائی آکٹین کی قیمت میں 17 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل 12 روپے 56 پیسے، پیٹرول 6 روپے 66 پیسے، ڈیزل 9 روپے 91 پیسے اور مٹی کے تیل میں 13 روپے 23 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔


واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد گزشتہ 3 ماہ کے دوران پاکستان میں بھی حکومت کی جانب سے تین مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں