تھپڑ گوہر خان کے کہنے پر ہی مارا جس کا معاوضہ ملا تھپڑ مارنے والے شخص کا دعویٰ

گوہر خان نے پیسوں کے ساتھ ساتھ فلم دبنگ تھری میں اداکاری کا چانس دلوانے کا بھی لالچ دیا تھا، عقیل ملک


ویب ڈیسک January 04, 2015
گزشتہ سال نومبر میں محمد عقیل ملک نامی شخص نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ دے مارا تھا۔ فوٹو؛فائل

نامناسب لباس پہننے پر بھارتی اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ رسید کرنے والے شخص نے اب ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ یہ کام خود اداکارہ نے اسے پیسے دے کر کروایا۔

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو"بگ باس" سے شہرت پانے والی اداکارہ گوہر خان کو ایک تقریب کے دوران نامناسب لباس پہننے پر تھپڑ مارنے والے شخص محمد عقیل ملک نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا کہ وہ تھپڑ اس نے اپنی مرضی سے نہیں مارا بلکہ اداکارہ نے خود معاوضہ دے کر ایسا کروایا جب کہ معاوضے کے ساتھ ساتھ فلم دبنگ تھری میں اداکاری کا چانس دلوانے کی بھی یقین دہانی کروائی جس کے لالچ میں آکر میں نے یہ کام کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں محمد عقیل ملک نامی شخص نے ایک تقریب کے دوران اداکارہ گوہر خان کو تھپڑ دے مارا تھا، اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے یہ تھپڑ اس لئے مارا کہ مسلم خاتون ہوتے ہوئے گوہر خان نے نہایت مختصر کپڑے پہنے جو شرمناک بات ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں