بھارت میں خواجہ سرا حکمران جماعت کے امیدوارکو شکست دیکر میئر منتخب

بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دینا عوام کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکا، نومنتخب خواجہ سرا میئرمادھو بائی


ویب ڈیسک January 05, 2015
رائے گڑھ کے شہریوں نے نے مجھ پراعتماد کیا جس پر ان کی مشکور ہوں،مادھو بائی

بھارت میں بلدیاتی انتخابات کے دوران خواجہ سرا حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مضبوط امیدوار کو شکست دے کر میئر منتخب ہوگیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے مرکزی شہر رائے گڑھ میں میونسپل الیکشن کے دوران 35 سالہ خواجہ سرا مادھو بائی کنار نے حکمران جماعت بی جے پی کے مضبوط امیدوار مہاویر گروجی کو 4 ہزار500 سے زائد ووٹوں سے شکست دی جس کے بعد مادھو بائی کو بھارت میں پہلا خواجہ سرا میئر بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا۔ بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کے امیدوار کو شکست دینے پر دن بھر مقامی میڈیا پر بھی مادھو بائی کا چرچا رہا جب کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مدھو کا کہنا تھا کہ لوگوں نے مجھ پراعتماد کیا جس پر عوام کی مشکور ہوں اور بی جے پی کے امیدوار کو شکست دینا عوام کی محبت کی وجہ سے ممکن ہوسکا ۔


واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 9 ماہ قبل اپنے فیصلے میں خواجہ سراؤں کو ایک شہری کی طرح حقوق دینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سرکاری ملازمتوں میں بھی خواجہ سراؤں کے لئے نشستیں مختص کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں