موبائل سموں کی دوبارہ تصدیق کیلئے نادرا فیس میں کمی کافیصلہ
وفاقی حکومت نے 10کروڑ30لاکھ سموں کی دوبارہ تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے موبائل فون کمپنیوں پرنادراکے ذریعے موبائل فون سم کی تصدیق کے لیے عائدفیس23سے کم کرکے10روپے فی سم کرنیکافیصلہ کیاہے۔
حکومت نے ٹیلی کام کمپنیوں کی طرف سے جاری 10کروڑ30لاکھ سموں کی دوبارہ تصدیق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موبائل فون کمپنیوں کے تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے 20 نکاتی قومی ایکشن پلان پرعملدرآمدکے تحت جعلی وبوگس سموں کے خاتمے کی حکمت عملی اورموبائل فون کمپنیوں کی طرف سے جاری سموں کی دوبارہ تصدیق کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیاگیا۔