عمران خان کی شادی پرنوجوان خاتون کارکن کپتان سے ناراض ہوگئیں

ایجنسیز کی جانب سے عمران خان کو شادی پر مجبور کیا گیا اور ایک دن ضرور وہ اس پر افسوس کا اظہار کریں گے، زویا علی


ویب ڈیسک January 08, 2015
اب کبھی پی ٹی آئی کے ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی، کارکن پی ٹی آئی۔ فوٹو؛فائل

KARACHI:

عمران خان اکیلے ہی تنہا انقلاب برپا کر گئے لیکن انقلاب کے قافلے کا حصہ بننے والی شائق عمران خان کی ریحام خان سے شادی کی تصدیق ہونے کے بعد مایوس ہوگئیں۔


[poll id="277"]


اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے میں مسلسل شریک ہونے والی کارکن زویا علی اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے دھرنے کے دوران عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا لیکن اب عمران خان کی شادی پر شدید مایوس ہیں اورانہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب کبھی پی ٹی آئی کی ریلیوں اور دھرنوں میں شرکت نہیں کروں گی اور اپنے لیڈر کی اس عمر میں شادی کرنے پر شرمسار ہوں۔ زویا نے لکھا کہ میں دعا کرتی رہی کہ عمران خان کی شادی سے متعلق خبریں صرف مزاق پر مبنی ہوں لیکن درحقیقت وہ سچ ثابت ہوئیں اور بالاخر عمران خان نے ریحام سے شادی کرلی اس لئے عمران خان کی شادی پر دل شکستہ ہوگیا ہے۔


https://twitter.com/ZoyaAliPTI/status/552767252098211840

یہی نہیں عمران خان کی شادی کے حوالے سے زویا کہتی ہیں کہ ایجنسیز کی جانب سے عمران خان کو شادی پر مجبور کیا گیا اور ایک دن ضرور وہ اس پرافسوس کا اظہار کریں گے۔


https://twitter.com/ZoyaAliPTI/status/552767925254631424

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں