جیولری اور دوا ساز صنعت کو ٹیکس رعایتیں دینے کا فیصلہ

جیولری انڈسٹری کے فروغ کے لیے زیورات کے لیے استعمال ہونے والے خام مال پر بھی رعایت دی جارہی ہے، ذرائع


Irshad Ansari January 16, 2015
فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے خام مال کے لیے ٹیکسوں سے چھوٹ سے ملک میں دوا سازی کو فروغ ملے گا اور ادویہ کی قیمتوں کو بھی معمول پر رکھنے میں مدد ملے گی، ذرائع ۔ فوٹو: فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں مقامی سطح پر ادویہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے فارماسیوٹیکل خام مال کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل ایف بی آر نے فارما سیوٹیکل خام مال کو ٹیکس سے چھوٹ دینے کے لیے نوٹیفکیشن کا مسودہ توثیق کے لیے لا ڈویژن بھجوادیا ہے اور توقع ہے کہ لا ڈویژن سے توثیق کے بعد چند روز میں باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جیولری انڈسٹری کے فروغ کے لیے زیورات کے لیے استعمال ہونے والے خام مال پر بھی رعایت دی جارہی ہے جس کے لیے نوٹیفکیشن کا مسودہ لا ڈویژن کو بھجوادیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں دونوں نوٹیفکیشن جاری ہوجائیں گے اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری کے خام مال کے لیے ٹیکسوں سے چھوٹ سے ملک میں دوا سازی کو فروغ ملے گا اور ادویہ کی قیمتوں کو بھی معمول پر رکھنے میں مدد ملے گی کیونکہ ادویہ کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال کو ٹیکس سے چھوٹ دینے سے ادویہ کی پیداواری لاگت میں کمی واقع ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں