23 مارچ کو 7 سال بعد یوم پاکستان کی تقریب کے انعقاد کا فیصلہ

فوجی پریڈ کی تقریب شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگی جس کے مہمان خصوصی چین کے صدر ہوں گے، ذرائع


ویب ڈیسک February 02, 2015
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر 23 مارچ کو فوجی پریڈ کی تقریب گزشتہ 7 سال سے منعقد نہیں ہوسکی تھی فوٹو: فائل

رواں سال 23 مارچ کو سات سال بعد یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی چین کے صدر ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد شکر پڑیاں گراؤنڈ اسلام آباد میں ہوگا جس میں وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کئی ممالک کے سفیر شرکت کریں گے، تقریب کے لئے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور 15 فروری کو آرمی کے دستے اس کے لئے ریہرسل کریں گے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی چین کے صدر ژی جن پنگ ہوں گے اور اگر کسی وجہ سے شکر پڑیاں گراؤنڈ میں تقریب نہیں ہوپاتی تو متبادل کے طور پر کشمیر ایونیو میں اس کا انعقاد ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں کے پیش نظر 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد کی جانے والی فوجی پریڈ کی تقریب گزشتہ 7 سال سے منعقد نہیں ہوسکی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |